ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بعض علاقوں میں بادل برسنے سے ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا۔ ملتان، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، دادو، پشاور، میانوالی، سوات اور کوہاٹ سمیت گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بادل برسے جس سے خنکی بڑھ گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں 2 سینٹی گریڈ رہا۔
ہنزہ ، قلات ، کوئٹہ ، مالم جبہ ، پارا چنار اور اسکردو میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن سمیت بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔