ملک گھر میں ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال اور احتجاج

train

train

لاہور : ( جیو ڈیسک ) وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ایک بار پھر ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے رہنماں کو لاہور میں مذاکرات کیلئے بلالیا۔ ریلوے ڈرائیوروں نے رات گئے مذاکرات میں ناکامی پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رات گئے ہونے والے مذاکرات میں جنرل منیجر ریلوے سعید اختر نے ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ ان کے مطالبات کی فائل وزارت خزانہ کے پاس منظوری کیلئے موجود ہے۔
وہاں سے منظوری کے بغیر اس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ جس پر ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں ٹرین کا پہیہ جام اور لاہور مین بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ڈرائیورز کے مطالبات میں ٹریولنگ الاونس میں اضافہ، پے اسکیل اپ گریڈیشن شامل ہیں