بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے جمعے کو ممبئی میں خصوصی بچون کے لئے منعقد کئے گئے ایک اسپورٹس شو میں شرکت کی۔ اس موقعے پر خصوصی بچوں نے مارچ پاسٹ کیا ،ان کے درمیان ریس ہوئی اور بچوں نے ڈانس بھی کئے۔ابھیشک جو کہ اس پروگرام کے مہمان خسوصی تھے انہوں نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر بچوں کو سلامی دی۔ اس موقعے پر ابھیشیک بچن نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت مزا آ رہا ہے یہ بچے بہت ذہین ہیں اور اگر آپ دیکھیں کہ یہ بچے کیا کر رہے ہیں تو یقینا آپ کو بھی اچھا لگے گا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ان کو محبت سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں اور عام لوگوں کو بھی اس سلسلے میںآگے آنا چایئے۔ بھارت کی ایک این جی او کے مطابق پورے ملک میں ستر ملین خصوصی لوگ ہیں ان میں سے دس فیصد سے بھی کم ہیں جن کا باقاعدہ علاج ہوتا ہے۔