ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو انسانوں کے مقابلے میں بلیاں زیادہ پسند ہیں کہتی ہیں کہ کسی بوائے فرینڈ کے ساتھ باہر گھومنے سے اچھا ہے اپنی بلی کے ساتھ باہر گھوما جائے۔ نیٹ پر اپنے بلاگ میں زرین خان کا کہنا ہے کہ بوائے فرینڈ کے ساتھ گھومنا پھرنا ان کے ساتھ چہلیں کرنا تو عام سی بات ہے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی بلی کے ساتھ گھومیں پھریں اس کے ساتھ پارک جائیں اس کو پیار کریں، زرین خان کہتی ہیں کہ انہیں تو اپنی بلی بہت ہی پسند ہے بلکہ اپنے بوائے فرینڈ سے بھی زیادہ پسند ہے ایسا لگتا ہے جلد زرین خان کسی فلم میں ہیرو کے بجائے کسی بلی کے ساتھ نظر آئیں گی۔