ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی حملوں کے چار سال مکمل ہونے پر بھارت میں یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سال دوہزار آٹھ میں ممبئی کے دوبڑے ہوٹل اور جیویش سینٹر ساٹھ گھنٹے تک دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جکڑے رہے،حملے میں ایک سو چھیاسٹھ افراد کو ہلاک کیا تھا تاہم واقعے کو چار سال مکمل ہونے پر اب بھارت میں یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بھی شرکت کی اور ہلاک ہونے والوں کوخراج تحسین پیش کیا، اور یادگار پر پھول چڑھائے۔