بھارت (جیوڈیسک) پاکستان نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کیلئے بھارت کویاددہانی کا خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے جوڈیشل کمیشن کے لئے لکھے گئے پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی نقول بھی خط کے ساتھ بھارت کو بھجوائی گئی ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمیشن کی تمام کارروائی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے قلمبند کی گئی شہادتیں جرح سے مشروط کی ہیں۔
14مارچ سے 21 مارچ 2012 تک جوڈیشل کمیشن نے بھارت میں چار گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی تھیں۔ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر ٹرائل کورٹ نے دوبارہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ہدایت کی تھی۔