ممبئی حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،اسرائیل

isreal india

isreal india

اسرائیل نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے چاہے وہ بھارت میں ہوں، پاکستان میں یا دنیا میں کہیں بھی۔ ایشیا کے جنوب میں پاکستان اور مغرب میں ایران دہشت گردی پھیلارہے ہیں، امریکا اور روس سمیت عالمی برادری دنیا کو دہشتگردی سے بچائیں۔ ممبئی حملوں کو تین سال مکمل ہونے پر نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان ڈیوڈ گولڈ فارب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو سزا دلانے کیلئے اسرائیل بھارت کے ساتھ ہے۔ ڈیوڈ نے الزام اعائد کیا کہ پاکستان اور ایران عسکریت پسندوں کا گڑھ ہیں اور یہی ملک ان عسکریت پسندوں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بھارت اور اسرائیل دہشتگردی کے مسائل سے دوچار ہیں۔