ممبئی : روایتی مشرقی و مغربی عروسی ملبوسات کی دھوم

India fashion

India fashion

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں مشرقی اور مغربی عروسی ملبوسات نے دھوم مچادی۔ سج دھج اور چمک دمک ۔ یہاں ہے تیاری شادیوں کے موسم کی۔ ممبئی کے فیشن شومیں جھلملاہٹ ہے عروسی ملبوسات کی۔ فیشن ڈیزائنرز نے دکھا دیئے نت نئے برائیڈل ڈیزائنز۔

نزاکت سے ریمپ واک کرتی حسینائوں نے سفید مغربی عروسی ملبوسات پہن کر چاند لگادیئے۔ حسن و ادا کی محفل میں مزید رونق کی بالی ووڈ منی ملائیکہ اروڑانے۔ برائیڈل فیشن ویک میں صرف صنف نازک کے جلوے نہیں بلکہ دولہا بننے والے مردحضرات کیلئیبھی بھرپورچوائس تھی ۔ سنہری ، سیاہ اور خوبصورت کڑھائی سے مزین شیروانیوں میں ماڈلز خود کو شہزادے سے کم نہیں سمجھے ۔ ع

روسی ملبوسات کی بات ہو تومشرقی لباس کے دیدہ زیب رنگوں نے میلہ لوٹ لیا۔ سرخ ، سنہری، گلابی ۔شراروں غراروں نے تو دھوم مچادی ۔ ریمپ پر بالی ووڈ کی نئی دلنہیا ایشا دیول روایتی شرارہ پہن کر سامنے آئیں تو دیکھنے واکے دنگ رہ گئے۔