بالی ووڈ (جیوڈیسک) دوستی ہوتو ایسی۔۔بالی ووڈاداکارہ پریٹی زنٹا کی فلم عشق اِن پیرسکی پروموشن میں سلمان خان بھی شامل ہوگئے۔گہرے ڈمپل والی اداکارہ پریٹی زنٹا کئی سال بعد فلموں میں واپس آئیں تو کچھ پریشان تھیں۔مگر ان کے پرانے دوست سلمان خان نے ان کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔
فلم عشق اِن پیرس میں پریٹی نے سلمان سے ایک گانا ریکارڈ کروانے کا وعدہ کیا۔سلمان نے بھی دوستی نبھائی اور نہ صرف آئٹم سونگ ریکارڈ کروایا بلکہ فلم کے میوزک لانچ میں شرکت کی ۔ سلمان کی آمد نے سب کو حیران کردیا۔سلمان نے پریٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پریٹی بہت مختلف نظرآئیں گی۔