ممبئی (جیوڈیسک) عروسی ملبوسات کا تیسرا سالانہ فیشن شو ممبئی میں شروع ہو گیا، شو میں ٹاپ ماڈلز کیساتھ بالی ووڈ اداکارائیں بھی جلوہ گر ہیں۔بھارتی فلم نگری میں ہونے والے فیشن شو میں روایتی اور جدید طرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش جاری ہے۔ شو کے پہلے دن بالی ووڈ کی “رجو” سوناکشی سنہا نے بھی ریمپ پر واک کی۔ اس موقع پر سوناکشی سنہا نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔
بالی ووڈ کی “شاٹ گن” کہلانے والی سوناکشی ریمپ پر آئیں تو شائقین نے انہیں خوب داد دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا وہ اپنی شادی کے موقع پر سادہ لباس پہننے کو ہی ترجیح دیں گی۔ فیشن شو میں شیکھر سمن اور انو ملک سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔