ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں سجا بالی ووڈ فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ۔ فلم فیئر ایوارڈ میں ودیا بالن کی کہانی اور رنبیر کی برفی کی مٹھاس چھائی رہی۔ ممبئی فلم سٹی کی سرد شام میں ہوا رنگا رنگ فیئر ایوارڈ شو۔ شرارتوں اور مسکراہٹوں سے بھرا یہ شو بالی ووڈ اسٹارزسے جگمگا رہا تھا۔
ابھیشک بچن کی باتیں اور شاہ رخ خان کی شرارتوں نے فلم فیئر ایوارڈز میں چار چاند لگا دیئے۔ یوں تو کئی فلموں کی لائن لگی تھی مگر میلہ لوٹا تو ایک ایسی فلم میں جس کا ہیرو ہی گونگا نکلا۔
رنبیر کپور کی خاموش حرکتوں نے شائقین فلم کا دل جیتا تو فلم کو کئی ایوارڈ مل گئے۔ رنبیر کپور کو ملی بیسٹ ایکٹر کی ٹرافی تو ساتھی اداکارہ ایلینا کو ملا بیسٹ ڈیبیو ایکٹرس کا ایوارڈ۔ بیسٹ میوزک کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ بیسٹ پروڈکشن کا ایوارڈ بھی برفی لے اڑی۔ اتنیسارے ایوارڈ برفی کو ملنے پر رنبیر کپور خوشی سے ناچ اٹھے۔
ایوارڈز شو میں صرف برفی کی مٹھاس نہیں تی بلکہ ودیا کی سسپنس بھری کہانی نے بھی توجہ حاصل کی۔ ایک دو نہیں پورے پانچ ایوارڈ ودیا کی فلم کہانی کے حصے میں آیبیسٹ ایکٹرس، بیسٹ ایڈیٹنگ ، بیسٹ ساؤنڈ کے ساتھ سنیما ٹوگرافی میں بہترین فلم کا ایوارڈ کہانی لے اڑی۔ فلم کہانی کی کامیابء پر ودیا بالن کی مسکراہٹ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔