ممبئی بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں با لی ووڈ اسٹارز کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا بھی ریمپ پر نظر آئیں۔ بھار تی انٹرٹینمنٹ کیپیٹل ممبئی میں ہونے والے ایک ملٹی ڈ یزائینر فیشن شو میں بالی ووڈ سیلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ وہ اس موقع پر بھارتی ڈیزائن ڈ شانتانو اور نکھل کے لیے بطور شو اسٹوپر نظر آئیں، انکے انداز واطوار نے فلمی ستاروں کو بھی ماند کردیا۔ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے ایک کافی دلچسپ تجربہ تھا، اور مجھے بہت مزہ آیا۔ شانتانو اور نکھل میرے اچھے دوست ہیں اور انہوں نے بھی مجھے یہی مشہورہ دیا تھا کہ اس تجربے کو انجوائے کروں، اور میں نے بہت زیادہ انجوائے کیا۔ثانیہ مرزا کے ساتھ ساتھ فیشن شو میں آئیٹم کوئین ملائکہ اروڑا خان اور بالی ووڈ ایکٹریس سلینا جیٹلی نے بھی شرکت کی۔ ملائکہ نے معروف ڈیزائینر وکرم فنڈس کے لیے شو اسٹوپر کے فرائض نبھائے جبکہ سلینا جیٹلی مقبول ڈیزائینر نیتا للا کے لیے رن وے پر جلوہ گر ہوئیں۔