بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی ادکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم “ہیروئن” ریلیز سے قبل ہی تنازعات کی زد میں آگئی۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر میں کرینہ کپور کو صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے دکھایا گیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی دبئی جائے تو اسکو بدکردار لڑکی کے طور پر پکارنا شروع کردیا جاتا ہے۔ فلم میں انکے اس ڈائیلاگ نے دبئی میں رہنے والوں میں غصے کی لہر پیدا کر دی۔
دبئی میں مقیم لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے اس بیان سے اس ملک میں رہنے اور سفر کرنے والی ہر لڑکی کی توہین ہوئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی اداکارہ کو کسی بھی ملک کے بارے میں بیان دینیسے پہلے اس پر اچھی طرح سوچنا سمجھنا چاہئے۔ کرینہ کپور کی فلم “ہیروئن” اکیس ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔