ممبئی: بالی ووڈ اسٹاررہتک روشن کہتے ہیں پہلی فلم “کہو نا پیار ہے کی” پروموشن کے وقت ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ ایک انٹرویو میں رہتک روشن کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے وقت وہ بہت زیادہ نروس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی پروموشن کے لئے ہونے والی پہلی تقریب میں شرکت کے وقت ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ رہتک روشن کا کہنا تھا کہ اب وہ بہت پر اعتماد ہیں اور جلد نئی فلم میں شائقین ان کو نئے کردار میں دیکھیں گے۔