ممبئی: کینسر کیخلاف آگہی مہم،بالی ووڈ اسٹارز فیشن میں

priyanka chopra

priyanka chopra

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکاراؤں نے کینسر جیسے موذی مرض کو پیروں تلے روندنے کا عزم کیا۔ ممبئی میں کینسر سے آگہی دینے کیلئے پریانکا چوپڑا نے بھی ریمپ واک کی ۔

کینسرسے بچائو کی آگہی دینے کیلئے آگئی ہیں بالی ووڈ ایکٹرز، ٹی وی ایکٹرز اور ڈاکٹرز بھی آگئے میدان میں مگر ذرا منفرد اندازمیں۔ ممبئی کی خوبصورت شام میں ہوا فیشن شو۔ روایتی مشرقی ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ کی۔ کسی نے پہنی ساڑھی تو کسی نے پہنا شرارہ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریمپ پر صرف ماڈلز ہی نہیں ٹی وی اداکاروں، ڈاکٹرز، ٹیچرز اور وکیل سمیت مختلف شعبوں میں ماہر افراد نے واک کی۔ اس فیش شو کا مقصد کیسنر کے مریضوں کیلئے فنڈ جمع کرنا تھا۔