ممتاز رضوی کو چیئرمین بورڈ آف ریوینیو کی ذمہ داری دیدی گئی

Mumtaz

Mumtaz

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ممتاز حیدر کی گریڈ بائیس میں تقرری کی منظوری دیتے ہوئے انہیں چیئرمین بورڈ آف ریوینیو کی اضافی ذمہ داری دیدی ہے۔

ممتاز حیدر رضوی کسٹم اینڈ ایکسائز گروپ میں بطور گریڈ اکیس افسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیراعظم نے انہیں گریڈ بائیس میں ممبر کسٹم فیڈرل بورڈ آف ریوینیو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی اضافی ذمہ داری ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔