ممتاز قادری کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا گیا

QADRI

QADRI

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا ہے۔ عدالت میں ممتاز قادری کی طرف سے خواجہ شریف عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا جائے۔
عدالت نے ممتاز قادری کے وکیل خواجہ شریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد روک دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔