سعودی عرب (جیوڈیسک) عازمین کی آمد کے ساتھ ہی منٰی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی ہے۔عازمین مسجدنمرہ میں خطبہ حج سنیں گے ،ظہر اورعصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔
سورج غروب ہونے کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے شب بسری اور نوافل ادا کریں گے۔ فجر کی نماز کے بعد حجاج منٰی روانہ ہوں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور جانور کی قربانی کے بعد سرمنڈواکر احرام کھول دیں گے۔ جس کے بعد حجاج زیارت کیلئے مکہ روانہ ہوں گے ۔ طواف زیارت کے بعد عازمین دوبارہ منٰی آئیں گے اور اگلے دو دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔