منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ دیں ۔ مدثر اقبال گجر

کھاریاں (جی پی آئی)منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ دیں یا جرائم سے توبہ کر لیں کسی قسم کی رعایت نہیں دوں گا ، عوام ، میڈیا اور تاجر برادری کے تعاون سے علاقہ کو ان ناسوروں سے پاک کر کے ہی دم لوں گا ، اس سلسلہ میں DPOگجرات راجہ بشارت کی طرف سے خصوصی ٹاسک بھی ملا ہے جس پر دن رات کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے SHO تھانہ کھاریاں کینٹ مدثر اقبال گجر نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش زمین کی ساتویں طہ میں بھی ہوں باہر نکال لوں گا ، جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لئے عوام میڈیا اور تاجر برادری کا مزید تعاون درکار ہے ، انشاء اللہ جلد کھاریاں کینٹ تھانہ کے علاقہ کو ان ناسوروں سے پاک کردوں گا۔