لاہور : (جیو ڈیسک)میمو کیس میں حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ منصور اعجاز سے روبرو جرح کیلئے لندن جارہے ہیں۔ لندن روانگی سے پہلے ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز نے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ حیسن حقانی نے میمو لکھنے کا کہا تھا۔
زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز سے سامنے بیٹھ کر جرح کرنا چاہتا ہوں،کوشش ہے کہ میمو اسکینڈل کے حقائق سامنے لاں۔ انہوں نے کہا کہ منصور کے میمو خود لکھنے کے اعتراف کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی اور ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ حسین حقانی نے میمو لکھنے کیلئے کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلیفونک گفتگو سے ثابت نہیں ہوتا کہ منصور اعجاز سچ بول رہا ہے۔