پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کیخلاف امریکا اور پاکستان میں مقدمہ کرینگے،وہ پاکستان میں جمہوریت کیخلاف کام کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں فرح ناز میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں ۔ فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز جھوٹے ہیں ان کے خلاف پاکستان اور امریکہ میں کیس دائر کئے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی کورٹ میں بلایا جائے گا تو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کبھی آئی ایس آئی پر الزامات لگاتے ہیں تو کبھی آئی ایس آئی چیف سے ملاقات کرتیہیں منصور اعجا ز کیا چیز ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصور اعجاز پاکستان کی جمہوریت کے خلاف کام کر رہے ہیں۔