منصور اعجاز کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خفیہ خط کی تفصیلات میڈیا پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ خط چیف جسٹس نے بھری عدالت میں خفیہ قرار دے کر سیل کر دیا تھا۔ دوسری جانب منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ منصور اعجاز کا سپریم کورٹ کو لکھا گیا خفیہ خط منظر عام پر آنے کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔