نو جنوری کو میمو کمیشن اجلاس نے منصور اعجاز کی سیکیورٹی کیلئے فوج یا پولیس کا خصوصی دستہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔اٹارنی جنرل نے کمیشن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ منصور اعجاز کو پاکستان آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ میموگیٹ تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی تھی۔ میمو کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے منصور اعجاز کو ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات اور سیکیورٹی خدشات کا معاملہ اٹھایا۔ تحقیقاتی کمیشن نے منصور اعجاز کو ملٹی پل ویزا جاری کرنے کی ہدایت کی۔ منصور اعجاز کی سیکیورٹی کیلئے فوج یا پولیس کا خصوصی دستہ فراہم کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔