منصور اعجاز کی جانب سے میمو تحقیقاتی کمیشن میں جواب داخل

mansoor ijaz

mansoor ijaz

منصور اعجاز نے میمو کمیشن میں حسین حقانی کی جانب سے بیان کا حق ختم کرنے کی درخواست پر میمو تحقیقاتی کمیشن میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
منصور اعجاز نے اپنے وکیل اکرم شیخ ایڈووکٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ حسین حقانی کی درخواست ناقابل سماعت ہے اور یہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی برعکس ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میمو کمیشن تمام حقائق تک پہنچے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ دبئی یا لندن میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہے۔ منصور اعجاز کی درخواست پر کل بحث ہو گئی۔