پنجاب (جیوڈیسک)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے صوبہ بھر کے پارٹی کے ڈویژنل اجلاس طلب کرلیے۔ پارٹی کو فعال بنانے کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے طلب کردہ اجلاسوں کا سلسلہ عید الاضحی کے فوری بعد شروع ہوجائے گا جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس تیس اکتوبر،سرگردھا ڈویژن یکم ،گوجرانوالہ ڈویژن دو نومبر اور ساہیول ڈویژن کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے کے آخر میں ہوگا۔ فیصل آباد ڈویژن کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ان اجلاسوں میں پارٹی کو وسطی پنجاب میں فعال بنانے کے لیے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔