اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویزالہی نے پاکستان میں امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیمرون منٹر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔
چودھری شجاعت حسین نے امریکی سفیر کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ کیمرون منٹر نے ایک مشکل دور میں پاکستان اور امریکہ کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستانی ایک با ہمت اور با حوصلہ قوم ہے جس نے ہمیشہ مشکلات کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
ظہرانے میں پاکستان میں متعین قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک، فرانس ، جرمنی، جاپان اورارجنٹائن کے سفیر شریک ہوئے۔