منڈی بہاؤ الدین : ترقیاتی سکیموں کو ہر صورت31 جنوری تک پایہ تکمیل تک پہنچائیں ، ڈی سی او منڈی بہاؤ الدین طارق محمود
Posted on January 16, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
منڈی بہاؤ الدین(محمد بلال احمدبٹ)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر منڈی بہائو الدین طارق محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شروع کی گئی سکیموں کو ہر صورت31 جنوری تک پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز بنائیں۔
اجلاس میں سرکاری افسروں سمیت مسلم لیگی راہنماء پیر سید طارق یعقوب رضوی ،ظفر اقبال گوندل ، چوہدری فخر،عمر حیات لالیکا،چوہدری ریاض گوندل ،چوہدری منور گوندل ، چوہدری سکندر گوندل سابق ایم پی اے ، چوہدری اکرام اللہ رانجھا اور ٹی ایم ایز کے افسران نے شرکت کی۔
پیر سید طارق یعقوب رضوی نے اس جانب توجہ مبذول کروائی ہے کہ پھالیہ میں سرکاری ملازمین دوسرے ٹھیکیداروں کے نام پر ٹھیکیداری کر رہے ہیں اور سکیموں میں روڑے اٹکا رہے ہیں،ڈی سی او نے اے سی پھالیہ کو سختی سے کہا کہ رپورٹ بنائیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔