منڈی بہائوالدین کی مکمل خبریں(محمد بلال احمد بٹ) 11-01-2013

سیاسی مخالفت یا لاپرواہی،شہرکا پوش علاقہ کھنڈرات کا منظرپیش کرنے لگا
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمدبٹ)سیاسی مخالفت یا لاپرواہی،شہرکا پوش علاقہ کھنڈرات کا منظرپیش کرنے لگا،گاڑیاں کٹھارا،عوام سانس اورپیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین کے پوش علاقے وارڈ نمبر5میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کھنڈرات کا منظرپیش کررہاہے۔ خصوصاًجرمن چوک سے ڈاکخانہ روڈ تک روڈ کی حالت انتہائی مخدوش ہے باربارتعمیرکے وعدوں اوردعوئوں کے تاحال سڑک تعمیرنہیں ہوسکی،جس سے عوام کو جہاں گزرنے میں شدیددشواریوںکا سامناہے وہیں گردوغبارسے علاقہ کے مکین سانس اورپھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔عوام کی جانب سے سڑک کی تعمیرکے باربارمطالبہ کے باوجود اسے نظراندازکیاجارہاہے،یادرہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھربھی اسی روڈ پرہے،عوامی حلقوںکا کہناہے کہ پورے شہرمیں ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن اس علاقہ کو عرصہ دراز سے نظراندازکیاجارہاہے ،سبزی منڈی چوک سے جرمن چوک تک تو ٹف ٹائل لگادی گئی ہے لیکن جرمن چو ک سے آگے کام روک دیاگیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے دورہ منڈی بہائوالدین سے قبل اس سڑک پر تعمیرشروع ہوئی لیکن دورہ ختم ہونے ہی ٹھیکیدارپتھردڈال کرپھرسے غائب ہوگیاہے،عوامی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سے منڈی بہائوالدین میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناقص کارکردگی تفتیش میں غفلت کے مرتکیب افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا،امیر تیمور بزدار ڈی پی او منڈی بہائوالدین
منڈی بہائوالدین (محمد بلال احمدبٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیموربزدار نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی تفتیش میں غفلت کے مرتکیب افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ،اچھے کام کے لئے انعام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صدر یونین آف جرنلسٹ خواجہ محمد شفیق کی سربراہی میں ملنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سال 2012میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 29انسپکٹر کو مختلف سزائیں دی گئیں ،اور ایک کو ڈسمس کیا گیا جبکہ 155سب انسپکٹر کو محکمانہ سزائیں دی گئیں ،اور ان میں 4کو ڈسمس کیا گیا اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر 179کو محکمانہ سزائیں دیں گئیں ،اور 4کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 413ہیڈ کانسٹیبل اور 831کانسٹیبل کو سزائیں دیں ،انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انسپکٹر اور ماتحت عملہ کو لاکھوں روپے نقدی اور تعریفی اسناد دیں گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ سے تمام تھانوں کے انچارج صاحبان کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئیںہیں کہ تھانے میں آنے والے ہر سائلکے ساتھ اپنا رویہ انتہائی خوش اخلاق رکھیں ،کسی بھی جرائم کی ایف آئی آر فوری درج کریں ،اور جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے فوری عملی اقدامات کریں ،اس موقع پر صدر پریس کلب محمد ظہیر خان ، میاں کاشف نسیم ،مرزا سیف اللہ ،عمر چوہدری بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میاں کاشف نسیم کی ہمشیرہ کی شادی کی پروقار تقریب گزشتہ روز مقامی میرج حال میں منعقد ہو
منڈی بہا ئوالدین (محمد بلال احمدبٹ)میاں کاشف نسیم جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب (ر)نائب صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کی ہمشیرہ کی شادی کی پروقار تقریب گزشتہ روز مقامی میرج حال میں منعقد ہوئی جسمیں ایم این اے طارق رائیکہ ،ڈی سی او چوہدری طارق ،ڈی پی او امیر تیمور بزدار ،چوہدری طارق علوآنہ ایم پی اے ،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما وہ چئیرمین ڈسٹرکٹ عشر زکوات کمیٹی چوہدری شفقت محمود گوندل چئیرمین ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا خواجہ محمد شفیق ،صدر پریس کلب محمد ظہیر خان صدر میڈیا میاں واثق انور ،اسسٹنٹ کمشنر عمران مارتھ ڈی ایس پی صدر شیخ جاوید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا علم دین ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیا اللہ صدیقی ،چوہدری طارق محمود ساہی ایم پی اے ،محترمہ حمیدہ وحیدالدین سابق ایم پی اے ،میاں حماد جزل سیکرٹری کیبل آپریٹر سیدحماد شاہ ،مرزا سیف اللہ ،شیخ شاہد ،عمر چوہدری ،ندیم قریشی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں وکلاء کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے نمائندوں سیول سوسائٹی عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بچی کو اپنی نیک دعائوں کے ساتھ رخصت کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارشاد کالونی میں گیس کا تحفہ دینے پر اہلیان محلہ اور خصوصی طور پر ارشاد کالونی ڈویلپمنٹ کے صدر معزم ڈار ارشد لیلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
منڈی بہا ئوالدین (محمد بلال احمدبٹ)ارشاد کالونی میں گیس کا تحفہ دینے پر اہلیان محلہ اور خصوصی طور پر ارشاد کالونی ڈویلپمنٹ کے صدر معزم ڈار ارشد لیلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اور مزید محلہ کے ترقیاتی کاموں جیسا کہ گلیوں کی تعمیر اور محلہ کے لئے الگ ٹرانسفارمر اور سیورج کے نظام جیسے منصوبوں میں پیش پیش ہونے اور ارشدلیلہ کی مخلصانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،ارشاد کالونی ڈویلپمنٹ کے صدر معزم ڈار کا کہنا ہے کہ ہم یونین کونسل واسو کے جنرسیکرٹری محمد بشیر نوشاہی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انجمن طلباء اسلام،المصطفی ویلیفیئر سوسائٹی اور فیضان ویلیفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گوہڑشریف میں ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
منڈی بہائوالدین (محمدبلال احمد بٹ)انجمن طلباء اسلام،المصطفی ویلیفیئر سوسائٹی اور فیضان ویلیفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گوہڑشریف میں ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں 500سے زائد مریضوں کامعائنہ کیا گیا اور انہیں فری میڈیسن دی گئی خصوصا آنکھوں کاکمپیوٹرائزدفری چیک اپ کیا گیا کیمپ میں معروف مذہبی وروحانی راہنما ڈاکٹر محمد فرخ حفیظ (کدھر شریف) نے مریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر محمد اقبال گوندل(صدر المصطفی ویلیفیئر سوسائٹیMBD)نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور دکھی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیںمفت پہچانا ہے ہم اپنے وسائل کے مطابق اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور کوشش ہے کہ اس کا دائرہ کار ضلع کے دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے اس کیمپ میںمریضوں سے معائنہ اور ادویات کا معاوضہ نہیں لیا جاتا مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم غریب مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں شامل ہو کر اپنے وسائل کے مطابق ان کی پریشانیوں کو دور کریں ،اس کے علاوہ کیمپ میں دور دراز سے آنے والے مریضوںمیں لنگر تقسیم کیا گیا کیمپ کا مختلف سیاسی وسماجی راہنمائوں نے دورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینما گرائونڈ منڈی بہائوالدین ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جلسہ کے لئے بنایا گیا انٹری راستہ ابھی تک دوبارہ تعمیرنہیں کیا جاسکا
منڈی بہائوالدین (محمدبلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جلسہ کے لئے سینما گرائونڈ منڈی بہائوالدین کی چار دیواری کو مختلف سائیڈ سے توڑ کر انٹری کا راستہ بنایا گیا تاکہ عوام کوجلسہ میںآنے جانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے جلسہ کے اندرتو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے نعرے لگائے گئے مگر جلسہ ہوئے آج 6دن گزر چکے ہیں پاکستان تو بہت وسیع ہے سینما گرائونڈ کی دیواریں ابھی تک ٹوٹی پڑی ہیں ان کی تعمیر کے بارے میں نہ تو ضلعی انتظامیہ نے کوئی قدم اٹھایا ہے اور نہ ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) منڈی بہائوالدین کے راہنمائوں نے دیواریں دوبارہ بنوانے کے بارے میں سوچا ہے عوام کا مطالبہ ہے اگر منڈی بہائوالدین کی ترقی کے لئے نئے پروگرام مہیا نہیں کئے جاسکتے تو کم از کم جو چیزیں پہلے بنی ہوئی ہیں اور عوام جن سے مستفید ہو رہی ہے ان کو تو نہ گرایا جائے کھلاڑیوں عوامی سماجی حلقوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی او منڈی بہا ئوالدین سے مطالبہ ہے جلد از جلد سینما گرائونڈ منڈی بہائوالدین کی دیواروں کو بنوایا جائے تاکہ گرائونڈ کی خوبصورتی برقرار ہو اور گرائونڈ میں کھیلنے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیف مینجر حبیب بینک چوہدری گلزار احمد وڑائچ کے صاحبزادوں حسیب گلزار وڑائچ اور خرم گلزار وڑائچ کی دعوت ولیمہ ضلع کا سب سے بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا
منڈی بہائوالدین(محمدبلال احمدبٹ)چیف مینجر حبیب بینک چوہدری گلزار احمد وڑائچ کے صاحبزادوں حسیب گلزار وڑائچ اور خرم گلزار وڑائچ کی دعوت ولیمہ ضلع کا سب سے بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک گوجرہ برانچ کے چیف مینجر چوہدری گلزار احمد وڑائچ اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ کے صاحبزادوں محمد حسیب گلزار وڑائچ ایڈووکیٹ اور خرم گلزار وڑائچ کی شادی اور دعوت ولیمہ ضلع بھر کا سب سے بڑا سیاسی اکٹھ بن گیا تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ریجنل چیف ایگزیکٹو حبیب بینک گجرات حفیظ اللہ خاں،ریجنل جنرل مینجر آپریشنز شاہد منصور خاں،ریجنل جنرل کریڈٹ محمد عتیق،ایس ایس پی موٹر ویز چوہدری منیر مسعود مارتھ ،ڈی ایس پی محمد نواز رانجھا،ڈی ایس پی چوہدری فیض احمد رانجھا،ڈی ایس پی چوہدری طاہر گجر ، سیکریٹری پنجاب اسمبلی چوہدری محمد خاں بھٹی ،طارق محمود ساہی ایم پی اے،میجر ذوالفقار علی گوندل ایم پی اے،سابق تحصیل ناظم حاجی امتیاز احمد چوہدری،ممتاز احمد تارڑسابق ایم این اے،طارق محمود علو آنہ ایم پی اے،ریجنل آفیسر محکمہ سوئی گیس آصف محمود چدھڑ،ایریا مینجر سلیم مسعود مارتھ،اسسٹنٹ مینجر راجہ محمد ایوب،سینئر مینجر حبیب بینک پھالیہ چوہدری محمد انور گوندل،ایریا مینجر وسیم الزماں،ماجد لطیف گجرات، چوہدری صالح محمد رانجھا پھالیہ،مینجر زرعی ترقیاتی بینک میاں اقتدار جاوید،چوہدری صفدر نذیر وڑائچ ایڈووکیٹ،کمانڈر عامر نذیر وڑائچ،چوہدری احتشام فراز مانگٹ ایڈووکیٹ،منور اقبال گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید شفیع وڑائچ لکھنے والا،جاوید عمران وڑائچ،حاجی محمد اقبال وڑائچ،چوہدری مختار احمد تارڑ،چوہدری زین نذیر وڑائچ،چوہدری فیاض احمد گوندل لکھنے والا،چوہدری طارق محمود تارڑذیلدار،چوہدری محسن نذیر گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری منیر احمد وڑائچ لکھنے والا،چوہدری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ ،چوہدری اسلم فیض ایڈووکیٹ،محمود پرویز رانجھا ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اکرم گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری ممتاز احمد گوندل ٹکا،چوہدری محمد نواز گوندل پرانی پنڈی،مینجر آپریشن گوجرہ شکیل احمد،مینجر مانگٹ سرفراز احمد گوندل، مینجر ملکوال محمد انور گوندل،مینجر ڈنگہ برانچ پرویز احمد رانجھاتبسم،محمد بشیر گوندل موجیانوالہ،منیر احمد جنجوعہ،اکرام اللہ بھاگت،نعیم انور گوندل،فہیم انور گوندل،اخلاق احمد بھٹی،سجاد احمد تارڑ پھالیہ،اورنگزیب وڑائچ،محمد یار بوسال،میاں محمد اظہر،محمد منور تارڑ،سید عارف شاہ،ناصرعلی،محمد اشرف رانجھا،محمد نواز رانجھا،محمد حسین رحمانی،صوفی فیض احمدکے علاوہ موجودہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اعلیٰ سول و سرکاری حکا م پولیس افسران تاجروں صحافیوں بینکاروں اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواحی گاوں کھٹیالہ شیخاں کے قریب ڈکیتی کے دوران مذاحمت پرنامعلوم مسلح ڈاکووں نے کرکٹ کابلامارخاتون کوہلاک کردیا
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گاوں کھٹیالہ شیخاں کے قریب ڈکیتی کے دوران مذاحمت پرنامعلوم مسلح ڈاکووں نے کرکٹ کابلامارخاتون کوہلاک کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تمام دن لاش تھانہ کے احاطہ متقولہ کی لاش پولیس کی جانب سے مقدمہ کی تاخیرکی وجہ سے پڑی رہی،ورثاکاپولیس کے رویہ پرشدیداحتجاج تفصیلات کے مطابق کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ میں رہائشی کنیزبی بی جوکہ گھرمیں ایک عرصہ سے اکیلی رہائش پذیرتھی کہ گذشتہ روزنامعلوم ڈاکوگھرمیں داخل ہوئے اورخاتون کومذاحمت کرنے پرکرکٹ کے بلاسے وارکرکے شدیدزخمی کردیااورموقع سے فرارہوگئے،بعدازاں خاتون ہسپتال پہنچنے سے قبل جان بحق ہوگئی،پولیس نے لاش تھانہ میں لاکررکھ دی اورآٹھ گھنٹے تک لاش ڈکیتی کے مقدمہ کے اندارج کے انتظارمیں پڑی رہی،اورپولیس واقعہ کوذاتی دشمنی کاشاخسانہ قراردینے کی کوشش کرتی رہی،لیکن ورثاکے احتجاج کے بعدپولیس نے ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواحی گاوں چک نمبر3میں نیزہ بازی کاہونے والامقابلہ مورخہ 6جنوری کی بجائے شدت سردی اور آبر آلود موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گاوں چک نمبر3میں نیزہ بازی کاہونے والامقابلہ مورخہ 6جنوری کی بجائے شدت سردی اورآبرآلودموسم کے باعث ملتوی کردیاگیاہے جواب مورخہ 20جنوری کو منعقدہوگا،یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کومنسل کے رکن میاں امجداکرم نے میڈیاکے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہاکہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرنذرمحمدگوندل،وفاقی پارلیمارنی سیکرٹری طارق تارڑ،تنویراشرف کائرہ،سمیت دیگرمعززشخصیات ہوں گی،سنگل نیزہ بازی کے مقابلہ میںگجرات ،گوجرانوالہ، سرگودھا،جہلم،اورفیصل آبادکی نیزہ بازی کے کلب حصہ لیں گے،یہ پروگرام صبح دس بجے شروع ہوگا۔