منیشا کوئرالا عامر خان کی مداح نکلیں

Manish Koirala

Manish Koirala

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے بھی کر ڈالیں تعریفیں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی۔ منیشا کوئرالا بھی سری دیوی اور مادھوری کو دیکھتے ہو ئے فلمی نگری میں واپسی کا سوچ رہی ہیں۔

انتظار ہے تو بہتر اسکرپٹ اور کردار کا۔۔ منیشا جو کافی عرصے سے بالی وڈ سے غائب ہیں۔ آتے ہی کر ڈالی مسٹر پرفیٹ عامر خان کی اداکاری اور تخلیق کاری کی تعریفیں ۔

منیشا نہ صرف عامر خان کی جاندار اداکاری کو سراہتی ہیں بلکہ انھوں نے تو کنگ خان اور صلو میاں کے لئے یہ کہہ ڈالا کہ سوپر ڈوپر تینوں خان میں سے سب بے بہتر ہیں عامر خان۔ شاید منیشا فلمی نگری میں آتے ہی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی ہیں خواہش مند ورنہ سلمان خان اور کنگ خان بھی کسی سے نہیں ہیں کم۔