پاکستان : (جیو ڈیسک) اربوں روپے کے نوٹ چھاپنے کے باوجود منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت برقرار ہے مرکزی بینک نے سسٹم میں ایک سو انہتر ارب پچپن کروڑ روپے شامل کئے۔
اسٹیٹ بینک نے سرمائے کی فراہمی ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خرید کی گئی۔ سات دن کے لئے خریدے گئے پیپرز پر گیارہ اعشاریہ پانچ نو فیصد سالانہ کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے دو سو پینتیس ارب کے بلز اور بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ مارکیٹ میں سرمائے کی قلت کے پیش نظر اسٹیٹ بینک چھ ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ میں ایک ہزار ایک سو نو ارب روپے فراہم کر چکا ہے۔