فلسطین(جیوڈیسک)فلسطین کے سابق رہنما یاسر عرفات کی موت کا سبب جاننے کے لیے منگل کو قبر کشائی کر کے ان کی باقیات نکالی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سابق رہنما کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں سائنسدانوں کو باقیات کے نمونے فراہم کرنا ہے۔ ان کے بقول دوبارہ تد فین منگل کو ہی کر دی جائے گی۔سوئس طبیعاتی لیبارٹی کی طرف سے یاسر عرفات کے زیر استعمال چیزوں میں پولونیم (ایک تابکارہ مادہ) کے شواہد ملنے کے بعد رواں سال فرانس میں استغاثہ نے عرفات کی موت کی تحقیقات شروع کی تھی۔
پیرس میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ یاسر عرفات کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔