موجودہ ایم پی اے ہر گھر جا کر اپنی سیاست کے ذریعے رونا رو کر سیاست کو بدنام کر رہا ہے ، اخلاق احمد رنیاں
Posted on November 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 113کے موجودہ ایم پی اے نے ہر گھر جا کر اپنی سیاست کے ذریعے رونا رو کر سیاست کو بدنام کر رہا ہے ۔ ہماری بات ہر جگہ قابل عمل ہے ۔ ہم نے چیدہ باتوں پر موجودہ ایم پی اے کے ظلم برداشت کرنے کی ہمت ہے ۔ ہم اپنے اخلاق نظریات کو فروغ دے سکتے ہیں حلقہ کے عوام یکجا ہو چکے ہیں ۔
ہم موجودہ ایم پی اے کی سرکاری مشنری کے باوجود اپنا سیاسی ورک کر رہے ہیں ۔ ہم کمزور نہیں ہیں ۔ اسمبلی ٹوٹنے کی دیر ہے سب ٹھیک ہو گا ۔ عوام کرپشن کے بادشاہ کو چھوڑ کر دھڑا دھڑ ق لیگ میں شامل ہو رہے ہیں ۔ موجودہ ایم پی اے حلقہ کی عوام پر تھانہ کچہری کی سیاست کر رہا ہے اور عوام کو مسلسل دلدل میں دھکیل رہا ہے ۔ آئندہ انتخابات میں عوام کرپشن کی سیاست کرنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیں گے ۔