موجودہ حکمران طبقہ عوام کا خون نچوڑ نے پرلگا ہوا ہے : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ عوام کا خون نچوڑ نے پرلگا ہوا ہے آئے دن خود کشیاں بھی حکمرانوں کو جھنجھوڑ نہ سکی ہیں۔اب پھر آنے والے الیکشن میں یہ اپنے آپ کو معصوم بنا کر پیش کرینگے لیکن عوام کا موڈ بتاتا ہ۔

ے کہ موجودہ دونوں حکمران پارٹیاں الیکشن میں عوام کے غیض و غضب کا شکار ہو نگی اور تیسری قوت پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ، انہوں نے کہا کہ آئین میں دئیے گئے حقوق بھی حکمران عوام کو نہ دے سکیں اب عوام خود فیصلہ کریں گے کہ انکی نمائندگی کون کرے گا۔

آزاد عدلیہ ، فوج اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی موجودگی میں انشاء اللہ عوام آزادی کے ساتھ اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی کرپٹ آزمائے ہوئے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ٹکٹ نہیں دے گی اس لئے عوام کی امید صرف اور صرف عمران خان سے وابستہ ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو عوام سے موثر رابطہ کرتے ہوئے ان کی آواز بن کر میدان میں آنا ہوگا۔