موجودہ حکومت ن لیگ کے پاس ہوتی تو بھاگ جاتے۔ راجہ ریاض

raja riaz

raja riaz

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اگر مسلم لیگ ن کے پاس ہوتی تو وہ جان چھڑا کر جدہ بھاگ جاتے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمت ہے کہ وہ گیارہ سالہ آمریت کی خرابیوں کے ساتھ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا رانا ثنا اللہ کو الیکش صدر زرداری نے جتوایا انہیں سو چ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے۔