پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے واضح کیا ہے کہ القاعدہ اور ان کے حامیوں کیخلاف کارروائی کیلئے مکمل اتفاق پایا جاتا ہے، القاعدہ رہنما الموریطانی کا پیچھا گزشتہ سال اکتوبر سے کر رہے تھے جس کو سی آئی اے کی معاونت سے گرفتار کیا گیا ہے، ایک انٹرویومیں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دہشتگردوں کا ایک گروپ افریقی ملک منتقل ہو رہا ہے اور یہ بھی اطلاع تھی کہ یہ گروپ بیرون ملک شرپسندی کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور ان کے حامیوں کیخلاف کارروائی میں مکمل اتفاق رائے ہے اورماضی میں بھی سی آئی اے کی مدد سے پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما کو کامیاب حکمت عملی کے تحت حراست میں لیا گیا۔