موسمی تبدیلی میں تمام حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کی فیڈنگ کا خاص خیال رکھیں ، ڈاکٹر مدیحہ ناز
Posted on December 24, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع چیچیاں میں فری میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر مدیحہ ناز گائناکالوجسٹ گجرات نے مریض خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور بالخصوص موسمی تبدیلی میں تمام حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کی فیڈنگ کا خاص خیال رکھیں۔
ٹھنڈ اور گیلے کپڑے بر وقت تبدیل کریں بروقت تبدیل نہ کرنے سے بچوں کو ٹھنڈ سے نمونیا وغیرہ کی شکایت ہو سکتی ہے تمام مائیں اپنے بچوں سے جتنا پیار کرتی ہیں اُتنی ہی بچوں کی کیئر کریں ۔
تاکہ بچے اور اُن کی مائیں کسی بھی لاحق بیماری سے بچے رہیں ، ماں اور بچے دونوں کو بروقت طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔