لاہور : (جیو ڈیسک) میو اسپتال میں ڈینگی کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ لاہور میں آج بند روڈ کی رہائشی چھیالیس سالہ فہمیدہ جبکہ شادرہ کے رہائشی اکیس سالہ وقار کو میو اسپتال لایا گیا جن میں ڈاکٹروں نے ڈینگی کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے بھی میواسپتال میں ڈینگی کے چار مریض لائے گئے جس کے بعد ڈینگی میں مبتلا میواسپتال میں مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے بچاو کی مہم شروع کی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے گزشتہ سال کی طرح لاپرواہی اور اقدامات میں کوتاہی برتی تو ڈینگی سے ناقابل تلافی نقصان کا خدشہ ہے۔