اداکار شاہد کپور نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ فلم موسم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سونم کپور سے ان کے اختلافات ہوگئے تھے تاہم بعد میں یہ ختم ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ڈیمانڈ تھی کہ ہیرو اور ہیروئن کو ایک موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے خط لکھنے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کو ہی کو خط لکھنا نہیں آتا تھا تاہم فلم ڈائریکٹر پنکج کپور کی دلچسپی لینے پر دونوں نے خط لکھنے میں دلچسپی لی اور اس طرح دونوں میں اختلافات بھی ختم ہو گئے۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ واقعی خط لکھنے سے ایک دوسرے کے خیالات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کی ہے جوایئر فورس میں ٹریننگ کے لئے اپنے شہر کو چھوڑ کر جاتا ہے تب اس کی محبوبہ اس کی جدائی میں اسے خط لکھتی ہے اور وہ اسے خط لکھتا ہے اس طرح دو دل ایک دوسرے کے احساسات کو جان پاتے ہیں۔