مولانا شاہ احمد نورانی

 

Maulana Shah Ahmed Noorani

Maulana Shah Ahmed Noorani

نام :: مولانا شاہ احمد نورانی

تاریخ پیداءش :: 1925

12/2003 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: سیاست دان

مولانا شاہ احمد نورانی نے دینی جماعتوں کو ایم ایم اے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور اپنی موت تک وہ ایم ایم اے کے سربراہ رہے۔ مولانا دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

متحدہ مجلس عمل کے مرحوم سربراہ۔1948 میں علامہ احمد سعید کاظمی نے جمعیت علما پاکستان کے نام سے جماعت بنائی اور 1970 میں مولانا نورانی نے جب پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تو جمیعت میں شامل ہوئے اس وقت جمیعت کے سربراہ خواجہ قمرالدین سیالوی صدر تھے 1972 میں مولانا نورانی جمیعت علما پاکستان کے سربراہ بنے اور تادم مرگ وہ سربراہ رہے

جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اس کے علاوہ دینی جماعتوں کو ایم ایم اے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے میں مولانا نے اہم کردار ادا کیا۔ اور اپنی موت تک وہ ایم ایم اے کے سربراہ رہے۔

وہ حافظ قرآن تھے ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی میں تراویح بھی پڑھاتے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں ان کا انتقال ہوا۔