مومن کی شان – Jun 29
Posted on June 29, 2011 By Nasir Mehmood اسلام
علی بن حسین علی بن ابی طالب کا ایک لڑکا فو ت ہو گیا علی بن حسین بیٹے کی موت پر غمزدہ ہوئے اور نہ ہی جزع فزع کیا۔ ایک آدمی نے علی بن حسین سے کہا:
اے علی! آپ کا صاحبزادہ ، جگر کا ٹکڑا ، دنیا میں آپ کا وارث اور آپ کا مضبوط ہاتھ آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چلا گیا اور آپ ہیں کہ اس حادثہ پر نہ تو جزع فزع کیا اور نہ ہی آپ پر اس کا کوئی خاص اثر ہوا ۔
علی بن حسین نے جواب دیا۔ ہاں یہ ایسا حادثہ ہے جس کو ہم یقینی سمجھتے ہیں اب اگر وہ واقع ہو گیا تو ہمیں اظہار افسوس کرنے کی کیا ضرورت اللہ کی قضا کے آگے بسر تسلیم خم کر دینا ہی مومن کی شان ہے۔
ماخوذ (سنہرے اوراق)
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.