مونٹریال: (جیو ڈیسک) کینیڈا کی پولیس نے مونٹریال میں طلبہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے افسروں پر سنگ باری کے بعد تقریبا 400 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ہزاروں مظاہرین مونٹریال کے مرکزی چوک میں بغیر اجازت نکالی گئی ریلی کیلئے نکل آئے جس میں عوامی احتجاج سے 8 گھنٹے قبل حکام کو منتظمین کی جانب سے آگاہ کرنے کے منظور شدہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
پولیس ترجمان ڈینیئل لیکورسائر نے بتایا کہ پولیس کئی گھنٹوں بعد اس وقت حرکت میں آئی جب کچھ مظاہرین نے ان پر پتھر پھینکے۔ کیوبک یونیورسٹیوں میں بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے ٹیوشن فیس میں 82 فیصد اضافہ کے صوبائی وزیراعظم جین کیرسٹ کے منصوبہ کیخلاف وسط فروری سے مونٹریال احتجاج میں گھرا ہوا ہے۔ کچھ مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے جس میں دکانوں کے سامنے کے حصوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔