مون سون بارشیں (جیوڈیسک) ملک بھر میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔جس سے نشیبی علاقے زیر آب اورندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ پشاورمیں چھتیں گرنے سے تین بچے ہلاک اور تین افرادزخمی ہوگئے۔مون سون سسٹم ملک کے چاروں صوبوں میں متحرک ہے۔جس کے باعث کئی مقامات پر وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہیں۔
پشاور میں موسلادھاربارش سیندی نالوں میں طغیانی آگئی اورحسن گڑھی سمیت کئی علاقوں میں نظام زندگی معطل ہوکررہ گئی۔سرکاری عمارت اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا۔چرخہ خیل اورنوتھیا کے علاقے میں مکانات کی چھتیں گرنے سے تین بچے ہلاک اورتین افرادزخمی ہوگئے۔ بارشوں کے باعث شہر کے کئی اسکول بند ہیں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔بالاکوٹ میں بھی طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دوران بارش کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔فیصل آباد میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔سڑکیں اورگلیاں پانی میں ڈوبنے سے شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پھسلن کے باعث مختلف مقامات پر موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے چار افرادمعمولی زخمی ہوئے۔جامشورومیں پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،کئی دیہات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا،سبی میں دریائے ناری میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔انتظامیہ نے ریسکیواداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔