موٹروے پولیس نے سانحہ کلر کہار کی رپورٹ جاری کر دی

kalar kahar

kalar kahar

موٹروے پولیس نے سانحہ کلر کہار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ کے مطابق بس کی رفتار تیز نہیں تھی۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
رپورٹ میں ڈی پی او چکوال اور موٹروہیکل ایگزامنرکی رپورٹس کو مسترد کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی رپورٹ کیمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں اور اسکول ٹیچر ز نے بتایا کہ ڈرائیور نے بس کے بریک فیل ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد حادثہ ہوگیا۔ ٹیم نے جائے حادثہ پر شواہد بھی اکٹھے کئے ہیں جس سے معلوم ہوتاہے کہ بس کی رفتار تیز نہیں تھی۔   انکوائری کمیٹی نے حادثے سے قبل جان بچانے کے لئے بس سے چھلانگ لگانے والے ٹیچر اور زخمی طلبا کے بیانات بھی قلمبند کر لئے ہیں ۔ جن کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہوتے ہی ڈرائیور بنے بلند آ واز میں سب کو کہا تھاکہ بس کے بریک فیل ہو چکے ہیں سب کلمہ پڑھ لیں ۔ انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کے لئے فیصل آ باد پہنچ گئی ہے انکوائری کمیٹی کی مفصل رپورٹ پانچ روز میں آ ئی جی موٹر وے پولیس کو پیش کی جائے گی جس میں غفلت کے مرتکب نشاندہی کی جائے گی۔