راجن پور(محمد حنیف بلوچ سے) مٹھن کوٹ برصغیر کے عظیم صوفی روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے دربار پر سیکیورٹی کا ناقص انتظام سیکیورٹی پر تعینات عملہ گپ شپ اور چھانہ بازی میں مصروف زیارت کے لئے آنیوالی خواتین غیر محفوظ۔سیکیورٹی کی اسی نا اہلی کیوجہ سے پچھلے سال چھ معصوم جانیں ضائع ہوچکیں ڈی پی او نوٹس لے عوامی حلقے۔تفصیلات کیمطابق حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر چھانہ باز سیکیورٹی اہلکار کی تعیناتی سے زائرین غیر محفوظ چند دن قبل بھی سیکیورٹی گارڈ رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا تھا زیارت پر آنے والے قافلے میں موجود مسماة (ر۔ف۔اور س) نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی جانب لیٹرین والے گیٹ پر تعینات پو لیس والا لیٹرین جاتے وقت ہم پر بے ہودہ اور ناذیبا الفاظ کسنے لگا اور نہایت بدتمیزی سے پیش آیا جس پر ہم نے اسے گالیاںبھی دیں۔
عورتوں سے ذلیل ھونے کے ڈر سے پولیس والا گیٹ کی ڈیوٹی چھوڑ کر دوسری جانب چلا گیا دربار پر ایک جنازے میں شریک صحافیوں نے عورتوں کے شور سن کر اس طرف متوجہ ہوئے تو پولیس سیکیورٹی گیٹ سے غائب تھا۔عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی پر تعینات اکثر پولیس والے زائرین کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے اور یہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیتے تو پچھلے سال یہاں چھ معصوم جانوں کا ضیاع نہ ہوتا ان کا انچارج اکثر ڈیو ٹی سے غیر حا ضر رہتا ہے جس کی غیر موجودگی میں پورا عملہ یا تو چھانہ بازی کرتا رہتا ہے یا پھر لڈو کھیلتے اور خوش گپوں میں مصروف رہتے ہیںدر با ر کے مین گیٹ پرڈیو ٹی کر نے والا اہلکا ر اپنی کر سی کو چھو ڑ کر آوارہ گھومنا معمول بنا لیا ان کی اس سستی کی وجہ سے دربار پر دہشت گرد ی کا خطرہ ایک بار پھر منڈلا رہا ہے ڈی سی او راجن پور سے اپیل ہے کہ مقدس مقام پر بد مستی کرنے والے ایسے اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔