مچھ(جیوڈیسک)مچھ کے قریب حاجی عبد الغفور سومالانی ہوٹل کے نزدیک لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال مچھ لایا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں مچھ اسپتال میں موجود ہیں جہاں سے شناخت اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔ لیویز حکام حادثے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔