مہاراشٹر میں فسادات، پولیس فائرنگ سے 5 مسلمان جاں بحق، 80 زخمی

Riots Maharashtra

Riots Maharashtra

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پولیس فائرنگ میں 5 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی صنعتی شہر دھولیہ میں کل دوپہر مسلمان رکشا ڈرائیور کی ہجوم کے ذریعے پٹائی کے بعد واقعہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا۔

ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے اندھا دھند لاٹھی چارج اور فائرنگ شروع کردی، جس سے 5 مسلمان جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ فسادیوں نے مسلم بستی مادھو پورہ کو بھی آگ لگا دی اور فائر بریگیڈ عملے کو آگ بجھانے کی اجازت نہیں دی۔

واقعات کے بعد کرفیو کے باوجود مسلمانوں کی املاک لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے گھروں کے دروازے توڑکر مسلمانوں کو گرفتار کیا۔