مہدی حسن کو علاج کے لئے بھارتی ویزا مل گیا

mahdi hassn

mahdi hassn

کراچی : (جیو ڈیسک) طویل عرصے سے علیل مشہور عالم گلوکار مہدی حسن کو علاج کی غرض سے بھارت لے جایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ان کی فیملی کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے
زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ مہدی حسن کو علاج کے لیے بھارت لے جایا جا رہا ہے۔

عارف مہدی کے مطابق بھارت کے دورے میں وہ خود ، ان کی اہلیہ، بیٹا اور طبی عملے کے 2 ارکان بھی مہدی حسن کے ہمراہ ہوں گے اور نئی دھلی اورممبئی میں تقریبا 30 دن رہیں گے،اطلاعات کے مطابق مہدی حسن کو ایئرایمبولنس میں بھارت لے جایا جائے گا کیونکہ ان کی طبعیت ایسی نہیں کہ وہ معمول کی پرواز سے سفر کرسکیں، بھارتی میڈیا کے مطابق مہدی حسن کے علاج کا انتظام نئی دھلی کے فورٹیز اسپتال میں کیا جارہا ہے اور ان کی فیملی کو بھارت کا ویزا دے دیا گیا ہے۔ عارف مہدی نے بتایا کہ ان کی والد کے ساتھ بھارت روانگی میں ڈیڑھ سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔