بھارت : (جیو ڈیسک) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز ہمیشہ کیلیے خاموش ہوگئی۔ ملک اور بیرون ملک شائقین موسیقی غمگین ہیں۔ مہدی حسن کے بچھڑنے پر بھارت میں بھی ان کے مداح سوگوار ہیں۔
مہدی حسن کے دنیا سے اٹھ جانے پر نہ صرف پاکستان بلکہ پورا عالم موسیقی اداس ہے۔ بھارت میں مہدی حسن کے انتقال کی خبر نے فلمی صنعت اور موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد کو افسردہ کردیا۔ معروف بھارتی غزل گائیک انوپ جلوٹا مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں بہت سے بھارتی فنکاروں نے مہدی حسن کی نقل کی اور میں نے بھی ان کی بہت سی غزلیں گائی ہیں، جس پر مجھے فخر ہے۔
انوپ جلوٹا کا کہنا تھا مہدی حسن سے محبت کی وجہ ان کا فن ہے ۔ راجستھان سے پاکستان آنے والے مہدی حسن کو ان کے دیش واشی آج بھی بھلا نہیں پائیاور شاید کبھی بھلا نہ سکیں۔