مہر شفقت اللہ مشتاق، اسٹنٹ کمشنر کمالیہ خا لد محمود سمیت دیگر افسران نے پیرمحل کا دورہ کیا
Posted on December 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کے اعلان کے بعد دئیے گئے منصوبہ جات جس میں دانش سکول، سپورٹس کمپلیکس، لیڈیز پارک کوثرآباد ،و دیگر مختص کی گئی جگہ اور تحصیل سطح کے اداروں کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر فیصل آباد طاہر حسین،آر پی او آفتاب احمد چیمہ، ڈی سی او ٹو بہ ٹیک سنگھ سید جاویداقبال بخاری، ڈی پی او احسن یونس، اسٹنٹ کمشنر مہر شفقت اللہ مشتاق، اسٹنٹ کمشنر کمالیہ خا لد محمودسمیت دیگر افسران نے پیرمحل کا دورہ کیا جبکہ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر چوہدر ی اسدالرحمن، معروف قانون دان چوہدری مصطفٰے رمدے ،سابقہ ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، تحصیل بناؤ تحریک کے بانی وصدر میاں اسدحفیظ بھی تھے، ریسٹ ہاؤس پیرمحل کمشنر فیصل آباد طاہر حسین،آر پی او آفتاب احمد چیمہ نے چو ہدر ی اسدالرحمن، چوہدری مصطفٰے رمدے نے ون ٹو ون ملاقات کی اورتحصیل پیرمحل میں ادارو ں کی تعمیرات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے پیرمحل کو باقاعدہ تحصیل کا درجہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا جو کہ اگلے چند روز میں متوقع ہے۔