مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
افغان شدت پسندوں نے تحصیل اپر سب ڈویژن بائیزئی کی گورسل پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا۔ شدت پسندوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی پر شدت پسند فرار ہو گئے۔